مہر خبرررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں بندوق برداروں نے اقوام متحدہ کے زیر استعمال گیسٹ ہاؤس پر حملہ کر کے عملے کے تین ارکان سمیت 8 افرادکو ہلاک کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق خودکش جیکٹس پہنے کچھ حملہ آوروں نے صبح سویرے کابل کے وسطی علاقے شارع نو میں اقوام متحدہ کے گیسٹ ہاؤس پر دھاوا بولا ۔ ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے بعد اس کے ساتھی اندر داخل ہوگئے ۔ حملے کی اطلاع ملنے پر اتحادی اور افغان فورسز کے اہل کار وہاں پہنچ گئے اور گیسٹ ہاؤس کا محاصرہ کرلیا جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا ۔اقوام متحدہ کے ترجمان ایڈریان ایڈورڈز کے مطابق حملے میں عالمی ادارے کے چھ غیر ملکی ملازمین ہلاک اور نو زخمی ہوئے ۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق پولیس کے آپریشن میں تین خودکش حملہ آور بھی مارے گئے ۔جائے وقوع پر موجود ایک سیکیورٹی اہل کار کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک پولیس اہل کار اور ایک انٹیلی جینس افسر بھی ہلاک ہوئے ۔ زخمیوں میں کئی پولیس اہل کار شامل ہیں ۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی میں تین خودکش حملہ آوروں نے حصہ لیا ۔اس نے کہا کہ طالبان افغانستان میں سات نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کو ناکام بنانے کے لئے کارروائیاں کریں گے۔
آپ کا تبصرہ